شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اسٹار شاہد کپور اداکارہ کریتی سینان کے ساتھ اپنی نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے لے آئے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ایک رومینٹک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں ریلیز کی تاریخ موجود ہے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔فلمی پوسٹر کے مطابق شاہد کپور اور کریتی سینان کی نئی رومینٹک فلم رواں برس 7 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔شاہ کپور اور کریتی سینان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں