فواد خان شوگر کا شکار، اپنی آپ بیتی سنادی

فواد خان شوگر کا شکار، اپنی آپ بیتی سنادی

لاہور (شوبز رپورٹر) معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹائپ ون ذیابطیس کے شکار ہیں،وہ برسوں سے شوگر میں مبتلا ہیں،دنیا نہیں بدلتی، آپ کو اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنانا ہوگا کہ برے وقت کا مقابلہ کر سکیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
اپنے ایک انٹرویو میں فواد خان نے بتایا کہ وہ 17 سال کے تھے جب انہیں بہت تیز بخار ہوا تھا، بخار کے سبب 7 دنوں میں ان کا وزن 65 سے 55 کلو پر آ گیا تھا، ان کا 10 کلو وزن کم ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں صحت سے متعلق کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فواد خان کا بتانا ہے کہ مکمل چیک اپ کروانے پر معلوم ہوا کہ انہیں شوگر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں