سی آئی ڈی کے معروف انسپکٹر وویک اصل زندگی میں ’پروفیسر‘نکلے

ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور بھارتی ڈرامہ سیریز سی آئی ڈی کے اہم کردار وویک مشرو المعروف وویک اصل زندگی میں پروفیسر نکلے،ان کی ایک تصویروائرل ہوئی جسے دیکھ کر مداح حیران ہی رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:زارا نور عباس اللہ کی طرف رجوع کرنے سے زندگی میں آنیوالی تبدیلیاں بیان کرتے آبدیدہ ہو گئیں

پاکستان ٹائم کے مطابق وویک مشرو بنگلور کی سی ایم آر یونیورسٹی میں پروفیسرہیں۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کئی صارفین اور وویک کے شاگردوں نے ان کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں۔ خود سے متعلق ٹوئٹس کیے جانے پر وویک مشرو نے بھی ردعمل دیا اور ایک ٹوئٹ کا جواب دیا۔ انہوں نے لکھا میں نے جو کچھ بھی کام کیا ہے اس کے لیے آپ کی تعریفوں اور محبت کے لیے سب کا بہت بہت شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی بیٹی نے تین بہنوں کی کروڑوں روپے کی وراثتی زرعی زمین اپنے نام کروالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں