کراچی (شوبز رپورٹر)متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے نئی بولڈ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں اپنی سابق دوست صندل خٹک کی گرفتاری اور پھر اس پر مگر مچھ کے آنسو بہانے کی وجہ سے حریم شاہ خبروں میں رہی ہیں اور اب وہ معاملہ ٹھنڈا ہوا تو اب ٹک ٹاکر نے سرخیوں میں آنے کیلئے ایک ویڈیو شیئر کر دی۔ویڈیو شیئرکرتے ہوئے حریم شاہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’اتنی گرمی کیوں ہے‘۔حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے پرانٹر نیٹ صارفین برس پڑے،جہاں ویڈیو دیکھتے رہے،وہیں تبصرے کرنے والوں کی کمی نہ تھی۔ایک صاحب نے انہیں معاشرے کا لحاظ کرنے کا مشورہ دیا تو ایک نے لکھا کہ کنوارے نوجوانوں کے پسینے نکلوادیئے ہیں،ایک انسٹرکٹر نے انہیں مفت سوئمنگ سکھانے کی پیشکش کرنے میں دیر نہیں لگائی۔