کراچی (شوبز رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے چرچ میں جانے پر وضاحت دے دی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے گزشتہ دنوں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چرچ میں موجود دعا مانگتے دیکھا گیا تھا جس پر شدید تنقید ہوئی اور ان کے عقیدے پر بھی سوال اٹھایا گیا لیکن اب اس معاملے میں اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار ملکو اور حمیرا ارشد کا نیا گانا ریلیز ہو گیا
سعیدہ امتیاز نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں ایک مسلمان ہوں جو محبت اور امن پھیلانے پر یقین رکھتی ہوں،نہ کہ نسل پرستی پر،میں چرچ میں اپنے ایک مسیحی بھائی کے ساتھ گئی تھی،بالکل ویسے ہی جس طرح وہ میرے ساتھ ہماری عبادت گاہ مسجد میں جاتا ہے اور عبادت کرتا ہے۔