نیو دلی(ویب ڈیسک)معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے مفرور گینگسٹر گولڈی برار نے کہا ہے کہ بالی وڈ اداکار سلمان خان ان کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور وہ انھیں ضرور ماریں گے۔کینیڈا میں مقیم گولڈی برارنے یہ دھمکی انڈیا کے معروف ٹی وی چینل ’انڈیا ٹوڈے‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دی ۔
گولڈی برار سے سلمان خان پر حملے کے بارے میں سوال کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ ان کا جو بھی دشمن ہے وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار اسد عباس کے گردے فیل،عدنان صدیقی کی علاج کیلئے مدد کی اپیل
خیال رہے کہ چند ماہ قبل بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان نے پولیس میں شکایت کی تھی کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا تھا۔