ممبئی (شوبز ڈیسک) کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار سورج کمار خطرناک ٹریفک حادثے میں اپنی دائیں ٹانگ کھو بیٹھے،حادثے کے وقت سورج کمار موٹربائیک چلا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ سورج کمار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے ہی والے تھے کہ وہ میسور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے سورج کمار کا معائنہ کیا جس کے بعد اداکار کی زندگی بچانے کے لیے گھٹنے کے نیچے سے ٹانگ کاٹ ڈی۔