کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار شکیل یوسف کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل سے ان کے پرانے خاندانی تعلقات تھے۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ شکیل ایک خوبصورت شخصیت کے مالک تھے جنہیں وہ کئی سالوں سے جانتی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب وہ شکیل صاحب سے عیادت کیلئے اسپتال گئیں تو وہ بہت خوش ہوئے تھے۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اداکار سے چند ہفتے قبل ملاقات کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ روبینہ اشرف بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی وی ڈراموں کے لیجنڈ اداکار شکیل انتقال کرگئے
سینئر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لکھا کہ ’ابھی کچھ ہفتے پہلے تو ہم ملے تھے شکیل، بہت سی یادیں ہیں، کیا کیا کہوں‘۔
بشریٰ انصاری نے ڈرامہ سیریل ’آنگین ٹیڑھا‘ میں اداکار شکیل کے کردار محبوب سے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ ’ارے محبوب احمد کیسی عید ہے یہ“