نیویارک (ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا کو خطرناک انفیکشن کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ گلوکارہ کو گزشتہ ہفتے بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے کے بعد نیویارک سٹی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق میڈونا کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ گلوکارہ کو سنگین بیکٹیریل انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں کئی دن تک آئی سی یو میں رہنا پڑا،گلوکارہ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے تاہم وہ اب بھی چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہیں۔گلوکارہ کی مینجر نے بتایا کہ ان کی حالت مکمل بہتر ہونے تک فی الحال تمام شیڈول کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/Madonna-in-the-clear-after-being-rushed-to-ICU-with-bacterial-infection-1200x480.gif)