sushant

سشانت راجپوت قتل کیس میں پیشرفت ،سی بی آئی کا امریکہ سے رابطہ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ،بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے قتل کا سراغ لگانے کیلئے امریکہ سے رابطہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے کیلیفورنیا میں موجود گوگل اور فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ کر کے ان سے سشانت سنگھ راجپوت کی ڈیلیٹ پوسٹ، ای میلز اور میسجز کی تفصیل حاصل کرنے کیلئے درخواست دی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ 14 جون 2020 کو ان کے ساتھ کیا ہوا ،سی بی آئی کے مطابق وہ گوگل اور فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں امید ہیں کہ ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے کوئی سراغ مل سکے۔یاد رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :میڈونا خطرناک بیماری کا شکار،آئی سی یو میں داخل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں