کراچی (شوبز رپورٹر)اداکارہ کبری خان نے انکشاف کیا ہے کہ تین سال ایک شخص نے رشتہ بھیجنے کیلئے انہیں تنگ کیا ، وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کے خاندا ن والے بھی میسج کرتے رہے اور بالآخر نمبر ہی بدلنا پڑگیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں کبریٰ خان کاکہناتھاکہ ایک شخص نے چند سال قبل مجھے واٹس ایپ میسج کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتے ہیں، میں نے انکار کیا اور پھر بلاک کردیا، کچھ ہفتوں بعد ایک نئے نمبر سے پھر اسی شخص نے رابطہ کیا اور یہ سلسلہ تین سال تک چلتارہا،اس دوران ان کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسج بھیجتے رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا۔
شادی کے حوالے سے کبری خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی نشوونما کے سفر میں ہوں اور جو مچیورٹی اور آزادی اکیلے میں رہتے ہوئے ہے ،وہ کسی کے ساتھ نہیں مل سکتی۔
![وہ شخص جو ہاتھ دھو کر اداکارہ کبریٰ خان کے پیچھے پڑگیا، دلچسپ کہانی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/وہ-شخص-جو-ہاتھ-دھو-کر-اداکارہ-کبریٰ-1200x480.jpg)