ممبئی(شوبز ڈیسک) ہندی سینما سے بڑی خبر سامنے آگئی، بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی ایک اور فلم مل کر بنائیں گے،راج کمار ہیرانی اور عامر خان اس سے قبل تھری ایڈیٹس اور پی کے کے لئے مل کر کام کرچکے ہیں جس نے بالی وڈ انڈسٹری کو نئی پہچان دی تھی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار اور فلمساز کے درمیان ایک بائیوگرافیکل فلمی پروجیکٹ پر بات چیت جاری ہے اور اسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان فلم کے مختلف آئیڈیوں پر گفتگو ہوتی رہتی ہے لیکن اب بائیوگرافیکل فلم پر معاملہ اگلے لیول پر چلا گیا ہے اور عامر خان اس کیلئے بہت پرجوش ہیں۔راج کمار ہیرانی اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ڈنکی میں مصروف ہیں اور اس کی ریلیز کے بعد وہ عامر کیلئے فلم کا اسکرپٹ فائنل کریں گے۔عامر اور ہیرانی کے اشتراک کی خبر نے فلمی مداحوں میں مسرت اور خوشی کی لہر دوڑادی ہے اور وہ ایک نئے بلاک بسٹر کے شدت سے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی ”جوان اور ڈنکی” نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی، کتنا بزنس کر لیا ؟ جانئے