کراچی (شوبز رپورٹر) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ مریم انصاری اور سدرہ بتول نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مریم انصاری کی ساس نے مداحوں کو اشارہ دیا کہ وہ جلد دادی اور مریم انصاری ماں بننے والی ہیں۔دوسری جانب اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ سدرہ بتول نے بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے کہ وہ جلد تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ سدرہ بتول کی دوبیٹیاں بھی ہیں جبکہ اداکارہ مریم انصاری حال ہی میں سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن کے ہاں پہلے بچے کی ولادت جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مولا بخش چانڈیو کی پوتی اپنے ہی گھر میں بنے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئی