فیصل ا?باد (شوبز رپورٹر) معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹرولنگ کا نشانہ بننے کے بعد خود کو ڈرامہ سیریل پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے ا?فر ہونے کے ثبوت شیئر کردیئے۔
اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی سٹوری پر اداکارہ نے واٹس ایپ چٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شواہد ہیں کہ انہیں نجی ٹی وی چینلز سے ڈراموں کی ا?فرز ا?ئی تھیں۔ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی مگر صورتحال بہت گھمبیر اور ہاتھ سے نکلے جا رہی تھی اس لیے انہوں نے اپنی ذاتی چیٹس کے سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ا?ج کل لوگ بہت مایوس ہیں اور کسی کو کچھ اچھا کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، اسی لیے میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے واضح کر دیا جائے۔ واضح رہے ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا تھا کہ انہیں ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکارہ کبری خان کا کردار اور ڈرامہ سیریل پری زاد میں اداکارہ اشنا شاہ کا کردار ا?فر ہوا تھا جس پر وہ تنقید کا شکار تھیں۔
![جنت مرزا نے آفر کے ثبوت پیش کردیئے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/س19-940x480.jpg)