مونی رائے کو ممبئی ایئرپورٹ پر سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

مونی رائے کو ممبئی ایئرپورٹ پر سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ مونی رائے کو ممبئی ایئرپورٹ پر اس وقت سخت شرمندگی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب سیکیورٹی حکام نے پاسپورٹ بھول کر آنے پر انہیں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دینے کی بجائے واپسی کی راہ دکھائی۔ بھارتی میڈیا نے پاپارازی کے حوالے سے بتایاکہ اداکارہ مونی رائے ایئر پورٹ آئیں لیکن داخلے کی جگہ پر سیکیورٹی سٹاف نے انہیں روکا، جس کے بعد انہوں نے اپنے ہینڈ بیگ کے اندر کسی چیز کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے سیکیورٹی والوں سے کچھ گفتگو بھی کی جو کہ سنی نہیں جاسکی، جس کے بعد مونی واپس پلٹ کر فوٹوگرافرز کی جانب آئیں اورسخت لہجے میں کہاکہ’ ہوگیا؟؟؟‘اورپھر واپس روانہ ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں