کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ سارہ خان کی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے سرعام محبت کا اظہار کرتے ہوئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔
اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر لگائی اور لکھا کہ جس لمحے پہلی بار آپکو دیکھا تھا اسی لمحے آپکو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امید نے آج کے دن آپکو ڈھیروں خوشیاں ملیں ، میری زندگی کی آخری سانسوں تک ڈھیروں محبت صرف آپکے لئے ہے، سالگرہ مبارک ہو۔
![’تمہیں جب پہلی بار دیکھا اسی لمحے اپنا بنانے کا سوچاتھا‘ فلک شبیرنے سارہ خان کیلئے پیاربھرا پیغام جاری کردیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/t12-2-940x480.jpg)