لاہور (شوبز رپورٹر)سینئراداکارہ ریشم نے کہا کہ وفاداری، عزت اور خلوص یہ وہ تین خصوصیات ہیں جوکہ ایک شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں، میری شادی خواہش سے نہیں بلکہ نصیب میں لکھا ہوگا تب ہوگی۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہناتھاکہ میں شادی کرنا بھی چاہتی ہوں لیکن میں جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں ویسا شخص مجھے ابھی تک نہیں ملا اور میں نے تلاش بھی نہیں کیا، شادی تب ہی ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ یہ تاخیر اس لیے بھی ہوکہ شاید اللہ کو میرا دعائیں کرنا پسند ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی ہوں جس کے ساتھ رہنا مشکل ہو بلکہ کوئی ایسا شخص چاہتی ہوں جو میرا ہم خیال ہو ، یہ الگ بات ہے کہ ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہے۔
![اداکارہ ریشم نے ایک اچھے شوہر کی خصوصیات گنوادیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/s15-940x480.jpg)