نیلم منیر کیساتھ سکینڈل کی خبروں پر احسن خان نے خاموشی توڑدی

نیلم منیر کیساتھ سکینڈل کی خبروں پر احسن خان نے خاموشی توڑدی

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ سکینڈل کی خبروں پر احسن خان نے بھی خاموشی توڑ دی اور کہاکہ کبھی کسی سیکنڈل کا شکار نہیں ہوا، اپنی فیملی میں خوش ہوں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں کی طرف سے جعلی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کوئی ذاتی تعلق ہے، وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی سکینڈل کا شکار نہیں رہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 16 برس گزر چکے ہیں اور وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں