لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ اداکار کی کینسر سے جنگ،12گھنٹے طویل کینسر ٹیومر کاکامیاب آپریشن،حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار فردوس جمال کی کینسر کی 12 گھنٹے طویل سرجری کرکے ان کا ٹیومر نکال دیا گیا۔دو سال تک کیموتھراپیز کروانے کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ ان کے والد کی 12 گھنٹے تک طویل سرجری کی گئی، ان کا ٹیومر نکال دیا گیا اور اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
حمزہ فردوس نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور انہوں نے سرجری کے کئی گھنٹے بعد چلنا پھرنا شروع کردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’ علی انصاری میرے گلاب جامن‘ میں ان کی رس ملائی ہوں‘