سنی لیون نے اپنا نام پڑنے کی دلچسپ کہانی سنادی

سنی لیون نے اپنا نام پڑنے کی دلچسپ کہانی سنادی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو تو ہرکوئی جانتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اصل نام کیا ہے اور نام ’سنی لیون‘ کیسے پڑا، اب اس کی دلچسپ کہانی خود انہوں نے سنادی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق سنی لیون کا اصل نام کرن جیت کور ہے، انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ایک میگزین کےلئے انٹرویو دے رہی تھی تو پوچھا گیا کہ آپ اپنا کیا نام شائع کروانا چاہیں گی؟ اس وقت مجھے کچھ ذہن میں ہی نہیں آیا کیونکہ میں ایک ٹیکس فرم میں کام کر رہی تھی، میں اپنے دفتر میں ہی فون پر بات کر رہی تھی اور مجھے معلوم تھا کہ جلد ہی فون رکھنا ہوگا تاکہ کام شروع کروں، تو جواب دیا کہ سنی کو بطور پہلا نام استعمال کریں، دوسرا آپ خود چن لیں اور یوں ’سنی لیون‘ بن گئی۔

یہ بھ پڑھیں:نیلم منیر کیساتھ سکینڈل کی خبروں پر احسن خان نے خاموشی توڑدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں