کراچی (شوبز ڈیسک )اداکارہ و ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے اپنے ماضی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پاپا کے انتقال کے بعد گھریلو حالات بہت خراب ہو گئے، پیسوں کی تنگی کی وجہ سے میں نے سکول میں خاتون ٹیچر کے طور پر نوکری کی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رومیسہ خان نے بتایا کہ والد کو کینسر تھا مگر جب تک وہ تھے، انہوں نے ہمیں کوئی پریشانی و تکلیف نہیں آنے دی مگر ان کے انتقال کے بعد میں نے ٹیچنگ شروع کر دی، دوسری بہنوں اور بھائیوں نے بھی کام کاج کرنا شروع کر دیا تاکہ گھر میں کچھ پیسے آجائیں جس سے ہماری پڑھائی اور گھریلو اخراجات پورے ہو سکیں۔ رومیسہ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ تک حالات یوں ہی چلتے رہے مگر پھر اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک بہن برانچ مینجر بن گئی تو دوسری طرف بھائی کو بھی نوکری میں ترقی مل گئی اور میں میڈیا فیلڈ میں آگے بڑھنے لگی اور آج اس مقام پر آپہنچی ہوں۔
یہ بھ پڑھیں:نیلم منیر کیساتھ سکینڈل کی خبروں پر احسن خان نے خاموشی توڑدی