پاکستانی نجی ٹی وی کا وہ ڈرامہ جس نے بھارتیوں کے دل موہ لئے

کراچی(شوبز ڈیسک)موجودہ دور میں ٹیلیویژن عام افراد کی انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاتا ہے ، اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت ڈراموں کے علاوہ کس کی ہو سکتی ہے جس میں معاشرے کے مختلف رنگوں کی کہانیاں لوگوں کو اپنے سامنے باندھے رکھتی ہیں،اس معاملے میں پاکستان اپنے پڑوسی ملک ہندوستان سے بہت آگے ہے،بھارت میں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے”تیرے بن“نے دھوم مچا دی اور پاکستانی اداکار وہاں سپر سٹار بن کر ابھرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنی لیونی نے اپنا نام پڑنے کی دلچسپ کہانی سنادی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارتی اداکار نکول مہتا نے مشہور پاکستانی ڈرامہ ’تیرے بن‘ دیکھنے کے بعد اس کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کو خوب سراہا ہے۔’تیرے بن‘ کو اس کی زبردست کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے بڑے پیمانے پرمقبولیت مل رہی ہے۔بھارتی اداکار نکول مہتا نے اس ڈرامے کو دیکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح ان کے ردِ عمل کو دیکھنے کے لئے بے چین تھے۔نکول مہتا نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر ڈرامے کے لیے اپنے خیالات اور تعریف کا اظہار کیا اور باصلاحیت کاسٹ اور شو کی متاثر کن کہانی کی تعریف بھی کی ہے۔ڈرامے کے مرکزی کرادر یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے نکول مہتا کا شکریہ ادا کیا اور ان کے رد عمل پر اپنے جوش و خروش کا اظہار بھی کیا ہے۔بھارتی سٹار اور تیرے بن کے مرکزی اداکاروں کے درمیان اس دوستانہ تبادلہ خیال نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداحوں اور فالوورز نےاسے خوب پسند کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں