ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے خطرناک ولن کی پہلی جھلک شیئر کر دی گئی،شائقین کی بے تابی میں اضافہ ہو گیا ۔
شاہ رخ خان اور فلم پروڈیوسر نے اپنے خطرناک ولن ، جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے سیتھوپتی کا پوسٹر جاری کر دیا۔پوسٹر میں وجے سیتھوپتی کو ویلن کے دبنگ کردار میں دیکھا جا سکتا ہے ،وجے سیتھوپتی فلم جوان میں پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم پٹھان کی بھرپور کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو بھارت کے سنیما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی نجی ٹی وی کا وہ ڈرامہ جس نے بھارتیوں کے دل موہ لئے