طوبی انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی گزارنے کا بہترین مشورہ دیدیا

طوبی انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی گزارنے کا بہترین مشورہ دیدیا

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی گزارنے کا بہترین مشورہ دیدیا اور کہا ہے کہ پہلے شادی کے بعد اکثر خواتین کو ہی برداشت کرنے کا مشورہ دیا جاتا تھا پر اب وقت تبدیل ہو چکا ہے لوگوں کو اس سلسلے میں اپنے رویے تبدیل کرنا ہونگے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خوبرواداکارہ کاکہناتھاکہ اگر نیا شادی شدہ جوڑا ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے یا پھر اکیلا رہتا ہے تو اسے سمجھانے والا کوئی نہیں ہوتا کیونکہ بھائی بھابھی ، ماں باپ اپنے اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں یوں وہ زیادہ توجہ نہیں دے پاتے ۔ انہوں نے کہا ان حالات میں نئے جوڑے کو کرنا یہ چاہیے کہ وہ کسی ایسے شخص سے ملیں جو انہیں بہترین سے بہترین رائے فراہم کر سکے ، مسائل کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل نکال سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں