زیبابختیار نے عدنان سمیع سے دوسری شادی کا اعتراف کرلیا

زیبابختیار نے عدنان سمیع سے دوسری شادی کا اعتراف کرلیا

کراچی (شوبز رپورٹر) سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت چلے جانیوالے گلوکار عدنان سمیع خان سے دوسری شادی کی تھی، پہلی شادی 19 برس میں ہوگئی تھی اور اس وقت وہ شوبز کا حصہ نہیں تھیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق زیبا بختیار نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ایک سال بعد طلاق پر ختم ہوئی،طلاق کے بعد وہ شوبز میں آئیں اور جلد ہی دوسری شادی گلوکار عدنان سمیع خان سے کی اور اس وقت وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ دوسری شادی بھی نہیں چل سکی اور ان کی طلاق ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے 18 ماہ تک بچے کی حوالگی کا مقدمہ عدالتوں میں لڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں