لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ کسی سے وابستہ امیدیں اگر ٹوٹ جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پےدا نہےں کم کم اس لئے نظر آتی ہوں کہ صرف معےاری کام کی قائل ہوں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق وینا ملک کاکہناتھاکہ یہ دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ہے، عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں لیکن زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔اداکارہ کاکہناتھاکہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سنی لیونی نے اپنا نام پڑنے کی دلچسپ کہانی سنادی