ممبئی ( شوبز ڈیسک) متنازعہ ماڈل و سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کو عوامی مقامات پر مختصر لباس پہننے پر ایک بزرگ شخص نے ڈانٹ دیا، انہیں یہ ڈانٹ اس وقت پڑی جب وہ ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید کو ایئر پورٹ پر مختصر سی ہرے رنگ کی فراک پہنے دیکھا گیا، اس دوران عرفی کے پاس سے گزرتے ہوئے ایک بزرگ شخص نے انہیں عوامی مقام پرمختصر کپڑے پہننے پر ڈانٹ دیا اور کہا کہ آپ کے ایسے کپڑے پہننے کے سبب دنیا بھر میں بھارت کی بدنامی ہوتی ہے، بھارت کا نام خراب ہوتا ہے۔ یہ سننا ہی تھا کہ اس بزرگ شخص کے ساتھ عرفی جاوید بھی الجھ پڑیں اور کہا کہ جائیں اور اپنا کام کریں، میرے ایسے کپڑے پہننے سے آپ کا کچھ نہیں جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل،سرکش وائس چانسلرکے وارنٹ جاری