irish singer

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ کی پرسرار موت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ اور سوشل ایکٹوسٹ سینیڈ او کونر 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے اہلخانہ نے تصدیق کردی کہ سینیڈ او کونر انتقال کرگئی ہیں تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،آئرش گلوکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام بدل کر شہدا صداقت رکھ لیاجس کے بعد انہیں کئی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاجاتا رہا۔یاد رہے کہ سینیڈ او کونر 1990 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے” نتھنگ کمپئرز ٹویو “سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرفی جاوید کو مختصر لباس پہننے پر ڈانٹ پڑگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں