bawal movie

عالمی یہودی تنظیم کا بھارتی فلم ”بوال“پر پابندی کا مطالبہ

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی یہودی تنظیم نے بھارتی فلم” بوال“ کو ایمازون پرائم سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی میڈیاکے مطابق یہودیوں کے حقوق کی تنظیم ”سائمن ویسنتھل سینٹر“ نے ایمازون پرائم کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلم بوال میں ہولو کاسٹ کی غیر حقیقی تصویر دکھانے پر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے۔یہودی تنظیم کا کہنا ہے کہ فلم میںلاکھوں افراد کے منظم قتل عام کو معمولی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ایمازون پرائم فلم کو بند کرے اور اسے فوری طور پر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دے۔
فلم ’بوال‘ میں ہسڑی کے اسکول ٹیچر اجے کا کردار اداکار ورون دھون اور ان کی بیوی نشا کا کردار اداکارہ جھانوی کپور نے ادا کیا ہے اور اس فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت عوام امن ومحبت والے ،سیاسی مفادپرست نفرت پھیلاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں