shakira

شوٹنگ کے دوران چوہا دیکھ کر شکیرا کی چیخیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شکیرا کی شوٹنگ کے دوران چوہا دیکھ کر چیخیں نکل گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے ’ وکا وکا‘ سے پوری دنیا میں مشہور ہونے والی گلوکارہ شکیرا نے اپنے ویب چینل پر نئے گانے کے دوران پیش آنے والے غیر معمولی واقعہ کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ اپنے نئے گانے کے لیے جل پری کے روپ میں کچرے کے ڈھیرپر شوٹنگ کروا رہی تھی کہ اچانک چوہا نکل آیا، چوہے کو دیکھ کر انکی چیخیں نکل گئیں، اس دوران ان کی گلابی رنگ کی وگ بھی اتر گئی۔شکیرا کی چوہے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراددیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یہودی تنظیم کا بھارتی فلم ”بوال“پر پابندی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں