کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ رابعہ نورین بالآخر اپنی ازدواجی زندگی اور اس دوران آنیوالی پریشانیوں بارے کھل کر بول پڑیں اور کہا ہے کہ ایک بار جب دل ٹوٹ جائے تو سمیٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں رابعہ نورین کاکہناتھاکہ میں نے اپنی پہلی شادی خود ختم کی تھی، وہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، میرا دل ٹوٹ گیا تھا، خلع لینے کے بعد کسی پر بھی اعتبار نہیں تھا، ایک بار جب دل ٹوٹ گیا تو سمیٹنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ مرحوم اداکار عابد علی سے دوسری شادی کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے رابعہ نورین نے بتایا کہ عابد علی سے شادی کرنے سے قبل میرے ذہن میں ان کے بارے میں منفی خیالات تھے لیکن میں نے ان کو عام زندگی میں انتہائی عاجز انسان پایا۔
![اداکارہ رابعہ نورین بالآخر اپنی ازدواجی زندگی بارے بول پڑیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/t9-5-940x480.jpg)