موٹاپے پر تبصرہ کرنیوالوں کو اداکارہ ہماقریشی نے کھری کھری سنادیں

موٹاپے پر تبصرہ کرنیوالوں کو اداکارہ ہماقریشی نے کھری کھری سنادیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) وزن کو بنیاد بنا کر ٹرولنگ کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے کھری کھری سنادیں اور کہا کہ کسی پر ذاتی کمنٹس کرنے کے بجائے اگر فلم پسند نہ آئے یا اداکارہ اچھی نہ لگے تو فلم نہ دیکھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہناتھاکہ لوگ اداکاروں پر ذاتی طور پر حملہ کرنے کے عادی ہیں، اگر انھیں کوئی اداکارہ پسند نہیں تو کوئی بات نہیں لیکن ذات پر جملے نہ کسیں، ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں نے سیکھا ہے کہ ایسے لوگوں کوسنجیدہ نہ لیں، یہ آٹے میں نمک کے برابر لوگ ہیں انھیں نظر انداز کرکے پرفارمنس سے جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یہودی تنظیم کا بھارتی فلم ”بوال“پر پابندی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں