ممبئی (شوبز ڈیسک)جنسی زیادتی کے الزامات پر بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے پاکستانی ہونے کے دعوے دار صحافی عمیر سندھو کے نامناسب الزامات پرقانونی کارروائی کا اعلان کردیا اور کہاکہ میں اپنی آخری سانس تک لڑوں گی، چاہے اس کے لیے مجھے پاکستان ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی نے الزام لگایاتھا کہ سلینا کے آنجہانی بھارتی اداکار فیروز خان اور ان کے بیٹے فردین خان کے ساتھ تعلقات ہیں۔اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’چند ماہ قبل خود ساختہ فلمی ناقد اور پاکستانی صحافی عمیر سندھو نے ٹوئٹر پر میرے بارے میں جھوٹے اور بھیانک دعوے کیے تھے ،فیروز خان میرے استاد، دوست اور رہنما تھے، ان کی طرف سے دی گئی محبت، احترام اور کریئر کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی لیکن اس شخص نے بے بنیاد الزامات لگائے۔
![جنسی تعلقات کا الزام،بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے پاکستانی صحافی کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/08/z2-940x480.jpg)