کراچی (شوبز ڈیسک) مداحوں کو معروف اداکار بلال عباس اور اداکارہ سجل علی کی جوڑی پسند آگئی اور انہیں آپس میں شادی کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاروں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین نے ان کی آن سکرین کیمسٹری کی بہت تعریفیں کیں، اب ان کے مداح ان کی آپس میں بہترین دوستی اور کیمسٹری کی وجہ سے شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں ۔