لاہور ( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر نے چھٹیاں گزارنے کے لئے ناروے کا رخ کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ اپنی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں ناروے کے خوبصورت مقامات سے لطف اندوز دیکھے جاسکتا ہے۔معروف اداکارہ اور میزبان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی 2002ء میں ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔
![ندا اور یاسرآج کل کہاں چھٹیاں گزاررہے ہیں؟ جانئے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/08/zz13-940x480.jpg)