بھارتی اداکارہ کاجول سے بوس و کنار کرنیوالے پاکستانی علی خان کا موقف بھی آگیا

بھارتی اداکارہ کاجول سے بوس و کنار کرنیوالے پاکستانی علی خان کا موقف بھی آگیا

کراچی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کاجول سے ویب سیریز میں بوس و کنار کرنے والے پاکستانی نژادا داکار علی خان کا موقف بھی آگیا اور ان کاکہناتھاکہ فلم کی شوٹنگ کیلئے 54 دن مقرر کیے گئے تھے لیکن اسے 48 دن میں ہی نمٹادیا گیا اور انہیں اداکارہ کاجول کے ساتھ کام میں بہت مزہ آیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب دو اداکار اس طرح کا منظر شوٹ کرتے ہیں تو ان دونوں میں اچھا تعلق ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مناظر کی عکسبندی کیلئے دونوں اداکاروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہونا چاہئے اور اسے بہت پروفیشنل انداز میں شوٹ کرایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں