فردین خان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

فردین خان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار فردین خان اوران کی اہلیہ نتاشا مادھوانی کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی،وہ ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے ۔ بھارتی میڈیا نے فردین خان کے ایک دوست کے حوالے سے بتایا کہ اپریل 2009 میں فردین خان کے والد، اداکار فیروز خان کے انتقال کے فورا بعد ہی ان کا اپنی اہلیہ نتاشا کے ساتھ تنازع شروع ہوگیا تھا، جوڑی کے درمیان اختلافات بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف خیالات کی وجہ سے شروع ہوئے ، نتاشا نے بچوں کی تعلیم کے لیے دبئی جبکہ فردین خان نے ممبئی کو ترجیح دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں