وہ وقت جب بہروز سبزواری کو اپنی دھوتی اٹھا کر سٹیج سے بھاگنا پڑا

وہ وقت جب بہروز سبزواری کو اپنی دھوتی اٹھا کر سٹیج سے بھاگنا پڑا

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا کہ ایک تھیٹر ڈرامے کے دوران سکرپٹ کے بغیر تھپڑ پڑنے پر ان کی دھوتی گرگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا چاہیے، پھر میں نے فورا دھوتی اٹھائی اورسٹیج سے بھاگ گیا، جس کے بعد لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں بہروز سبزواری کاکہناتھاکہ عمر شریف کے ساتھ میں تھیٹر کررہا تھا، بدمعاش کا کردار تھا، میں نے بڑی مونچھیں لگائیں اور دھوتی پہنی تھی، تھیٹر میں ہاﺅس فل تھا، سٹیج پر عمر شریف تھے، جس کے بعد میں نے ایک ڈائیلاگ بولتے ہوئے اپنی انٹری دی تو عمر شریف نے مجھے تھپڑ رسید دیا، یہ تھپڑ سکرپٹ میں نہیں تھا، تھپڑپڑامیری دھوتی گر گئی، مجھے دھوتی باندھنے نہیں آتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں