”اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے ناطہ توڑ لیا ہے“

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے ناطہ توڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ وقت جب بہروز سبزواری کو اپنی دھوتی اٹھا کر سٹیج سے بھاگنا پڑا

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں شمعون عباسی نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ میں کچھ بے شرم لوگوں سے اپنا تعلق ختم کرچکا ہوں یہ بات یاد دلا رہا ہوں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں کبھی ایسے بے شرم لوگوں سے کوئی تعلقات نہیں رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے۔اپنی مرضی سے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی ہے۔روح پر لگے کچھ زخم آپ کو تکلیف سے بچا لیتے ہیں۔واضح رہے شمعون عباسی نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ جویریہ سے بیٹی اداکارہ عنزیلہ کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں