منیب بٹ نے ایمن خان کو بڑا سرپرائز دیدیا

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ ایمن خان کو اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کی جانب سے بڑا سرپرائز مل گیا۔ گزشتہ روز اپنی ننھی پری مرال منیب کا استقبال کرنے والی یہ جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں منیب بٹ اہلیہ کیلئے بڑے سرپرائز کا اعلان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کنزیٰ ہاشمی کی بھارتی اداکار کے ساتھ پراجیکٹ کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی

وائرل ویڈیو میں اداکار کو اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ نئی گاڑی میں نے ایمن کو کسی خاص وجہ سے بطور تحفہ دی ہے لیکن وہ وجہ ابھی ہم سامنے نہیں لاسکتے۔ منیب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ تحفہ دینے کی خاص وجہ بہت جلد آپ سب کو بتائیں گی۔ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ منیب اپنے گھر آنے والی ننھے مہمان کی خوشی میں ایمن کو یہ شاندار تحفہ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جسکا نام انہوں نے مرال منیب رکھا ہے۔ جب کہ اس جوڑے کی پہلی بیٹی کا نام امل منیب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے ناطہ توڑ لیا ہے“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں