شردھا کپور لیجنڈری لتا منگیشکر کی بائیو گرافیکل فلم کرنے کی خواہشمند

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر سوال جواب کا سیشن کیا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ کس تاریخی کردار پر فلم کرنا چاہتی ہیں۔ شردھا کپور نے بتایا کہ وہ انڈیا کی لیجنڈری گلوکارہ لتا جی کی بائیو گرافیکل فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں اس کا موقع ملا تو یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔ اداکارہ اس سے قبل 2017 میں حسینہ پارکر کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرچکی ہیں اور سوانحی پروجیکٹ میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں