کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پیار میں بہت دھوکے کھائے ہیں، زندگی میں ایسا چلتا ہے کیونکہ اتار چڑھا ﺅآتے رہتے ہیں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کریئر کے ابتدائی دنوں میں مجھے اپنے اوپر اعتماد نہیں تھا کہ میں اداکار بن سکتا ہوں اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ میں اپنے آپ کو خوبصورت نہیں سمجھتا تھا۔ گوہر رشید نے کہا تاہم جب میں نے تھیٹر سے کام کا آغاز کیا تو وقت کے ساتھ ساتھ اعتماد بھی آنا شروع ہوگیا۔ ایک سوال کے جواب میں گوہر رشید نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پیار میں بہت دھوکے کھائے ہیں تاہم زندگی میں ایسا چلتا رہتا ہے کیونکہ زندگی میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں۔