آئمہ بیگ پاﺅں زخمی کروا بیٹھیں ،مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل

آئمہ بیگ پاﺅں زخمی کروا بیٹھیں ،مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل

لاہور (شوبزڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے زخمی ہونے کی خبردیتے ہوئے مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ان کا پاﺅں زخمی ہے اور زخم میں سے خون رستا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ مذکورہ اسٹوری پر اداکارہ نے لکھا کہ جیسے ہی میں نے یہ سوچا کہ میں آج کا دن بنا تکلیف گزار لوں گی تو یہ حادثہ پیش آگیا۔گلوکارہ کی جانب سے ایک اور تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنا تکلیف میں مبتلا چہرہ دکھایا اور لکھا کہ اس میں بے حد تکلیف ہورہی ہے۔گلوکارہ کے زخمی ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان کے مداحوں نے دعائیہ اور مختلف کمنٹس کئے ۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بل سے متعلق سوال، شاہ رخ کا دلچسپ جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں