ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورن دھون فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی دن چوٹ لگوا بیٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے ورن دھون کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ ورن دھون کے ساتھ فلم وی ڈی 18 میں انوشکا شرما، کریتی سریش اور دیگر مرکزی کردار ادا کریں گے، جو آئندہ برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔ ایٹلی کمار نے فلم کی ممبئی میں شوٹنگ گزشتہ روز شروع کی تھی، ورن دھون ایک دن بعد ہی زخمی ہوگئے اور انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر نو پین ،نوگین کے کیشن کے ساتھ شیئر کی۔تصویر میں ورن دھون کے جسم کا اپری حصہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ داہنے ہاتھ کی کہنی پر چوٹ کا نشان واضح ہے۔