لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کہتی ہیں کہ شادی سے قبل وہ دونوں نوجوانوں کی طرح رات کو 2 گھنٹے تک فون پر باتیں کرتے تھے،ایسا لگتا ہے کہ منظر صہبائی کی میرے لیے برسوں پرانی محبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی خبروں پر مائرہ خان کی جانب سے ردعمل آ گیا،شادی کس سے ہوگی؟ جانئے
ایک انٹرویو میں ثمینہ احمد نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ڈرامے سیٹ پر ہوئی تھی لیکن اس وقت ان کے درمیان ایسی بات نہیں تھی کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں،ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی تو منظر نے مجھے شادی کی پیش کش کی۔ثمینہ کہتی ہیں کہ جب منظر نے انہیں شادی کی پیش کش کی تو میں حیران رہ گئی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نو عمر لڑکے لڑکیوں کی طرح وہ دونوں بھی رات کو 2 گھنٹے تک فون پر باتیں کرتے تھے،منظر کو معلوم تھا کہ میں ڈرامے کی شوٹنگ کے بعد رات کو 10 بجے گھر واپس آتی ہوں تو وہ مجھے رات کو فون کال کرتے اور پھر ہم گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔ثمینہ احمد کہتی ہیں کہ منظر صہبائی سے نکاح کرنے سے قبل انہوں نے اپنے بچوں سے پوچھا تھا جس پر بچوں نے انہیں کہا کہ یہ آپ کی زندگی ہے، آپ جو فیصلہ کریں ہمیں قبول ہے۔