کراچی (شوبز ڈیسک) خوبرو نوجوان اداکارہ میمونہ قدوس نے اعتراف کیا ہے کہ پہلی بار انہیں نویں جماعت میں محبت ہوئی تھی اور ابھی تک ان کے درمیان دوستی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ نے یوٹیوب گولڈ پلے بٹن ملنے کریڈٹ اپنی فیملی کو دیدیا
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے میمونہ قدوس نے بتایا کہ انہوں نے ماس کمیونی کیشن کی ڈگری لے رکھی ہے اور انٹرن شپ کے لیے جب وہ پاکستان ٹیلی وژن گئیں تو انہیں وہاں اداکاری کرنے کا شوق جاگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ آج کل کے دور میں سوشل میڈیا فالوورز دیکھ کر لوگوں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جب کہ ہر کسی کو ان کے کام کی بنیاد پر مواقع ملنے چائیے۔ اسی دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لڑکیوں کے مقابلے لڑکے اچھے دوست ہوتے ہیں۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں پہلی بار اس وقت محبت ہوئی تھی جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ میمونہ قدوس نے بتایا کہ جس لڑکے سے انہیں محبت ہوئی، وہ ان کے والد کے دوست کے بیٹے تھے اور ان کے درمیان ابھی بھی دوستی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی خبروں پر مائرہ خان کی جانب سے ردعمل آ گیا،شادی کس سے ہوگی؟ جانئے