بالی ووڈ سٹارسنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

بالی ووڈ سٹارسنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

ممبئی (شوبز ڈیسک )واجبات کی عدم ادائیگی پر بینک آف برودا نے بالی ووڈ سٹار سنی دیول کی جائیداد نیلامی کیلئے پیش کردی ہے۔
”پااکستان ٹائم”کے مطابق سنی دیول پر 56کروڑ کے واجبات ہیں جس پر جائیداد کی نیلامی 25اگست کو کی جائے گی۔بینک نے اداکار کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبار میں ٹینڈر جاری کیا ہے مگر اس بات کی تفصیل جاری نہیں کی کہ سنی دیول نے بینک سے کب اور کتنا قرضہ لیا ہے۔ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی دیول اگر اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو واجبات کو فوری طور پر ادا کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں