شاہ رخ خان کی مداح نے اداکار کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ دیدیا

شاہ رخ خان کی مداح نے اداکار کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ دیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ صرف چاند پر پلاٹ کے ہی مالک نہیں بلکہ وہاں ان کے نام پر ایک گڑھا بھی ہے، ہر سال ان کی سالگرہ پر چاند پر اراضی کا کچھ حصہ خریدا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8ملین انسٹا فالوورز ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر اراضی کی رجسٹری دستاویز کے مطابق شاہ رخ خان کا چاند پر پلاٹ ہے جو انہیں بطور تحفہ ملا ہے، اداکار کی آسٹریلوی مداح ان کے ہر جنم دن پر چاند کا چھوٹا سا ٹکرا خرید کر تحفے میں دیتی ہیں۔ کنگ خان نے اس بات کا تذکرہ ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ ان کی آسٹریلوی مداح میرے ہر جنم دن پر چاند کا تھوڑا سا حصہ خرید کر تحفے میں دیتی ہے۔شاہ رخ نے مزید کہا کہ میری اس مداح کا نام سیندی ہے۔ دوسری جانب سیندی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ میں نے شاہ رخ خان کےلئے چاند پر اراضی کا ٹکرا خریدا ہے، دراصل میں چاہتی ہوں وہ چاند پر جانے والا پہلا بھارتی فلمی ہیرو بنے، میں اسے ہمیشہ زندگی کے ہر معاملے میں نمبر ون دیکھنا چاہتی ہوں۔سیندی نے مزید کہا کہ شاہ رخ نے مجھے بہت ہی زیادہ عزت دی، وہ ہمیشہ میرا ہیرو رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں