اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن 20سال بعد فلم ویلکم تھری میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8ملین انسٹا فالوورز ہوگئے
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب 20 سال بعد ان کی جوڑی دوبارہ پردے پر نمودار ہونے کیلئے تیار ہے۔ویلکم تھری کو ویلکم ٹو دی جنگل کا عنوان دیا گیا ہے، یہ ایڈونچر کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم ابتدائی مراحل میں ہے اور جلد ہی شوٹنگ کا شیڈول جاری ہوجائے گا۔اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 1990 کی دہائی کی مشہور جوڑی ہیں، انہوں نے موہرا، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، دعوی، بارود اور قیمت جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں