حرا خان نے سوشل میڈیا کے صارفین کو بنیادی آداب کا سبق پڑھا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ حرا خان نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نجی زندگی کے حوالے سے سوالات و فرمائش کرنے پر بنیادی آداب کا سبق پڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے
”پاکستان ٹائم“کے مطابق حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے انسٹا گرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا تو بیشتر صارفین نے ان سے نجی زندگی کے حوالے سے سوالات کئے جبکہ کچھ نے ان کے سسرال والوں سے ملنے، بیڈ روم دیکھنے اور گھر دیکھنے کی فرمائش کی۔حرا خان نے مداحوں کے بے تکلف سوالوں اور فرمائشوں کے اسکرین شاٹ اپنی انسٹاسٹوری میں شیئر کئے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ یہ سوالات کسی معروف شخصیات کے لئے ہی نہیں بلکہ کس بھی نوبیاہتا جوڑے کے لئے بھی بہت ذاتی سوالات ہیں، یہ سوالات آپ کو اپنے اہل خانہ سے بھی نہیں کرنے چاہئے، یہ بنیادی آداب ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں حرا خان نے ماڈل و اداکار ارسلان خان سے شادی کی ہے، جس کے بعد سے یہ جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8 ملین انسٹا فالوورز ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں